سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کسی کے دباؤ پر استعفیٰ نہیں دیا، صحت کی خرابی اُن کے استعفے کی وجہ بنی۔  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی دو سالہ مدت ملازمت گزشتہ برس جولائی میں ختم ہوئی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کچھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے اور اب گھر میں زیرِ علاج ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور اس وقت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد درخواستوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

 

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *