ملتان؛ شاہ محمود قریشی الیکشن لڑنےکیلئے نااہل قرار
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنےکیلئے نااہل قراردیدیا گیا۔زین قریشی اور مہر بانو قریشی لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کےکاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے، ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نےفیصلہ سنایا،
شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151اور پی پی 218اور 219سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔









