سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کےپرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی رہا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کےپرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی رہا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کےپرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی رہا

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد خان بھٹی کو سروسز ہسپتال سے رہا کیا گیا، اینٹی کرپشن عدالت نے محمد خان بھٹی کی آج ضمانت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سمیت دیگر کیسز ہیں۔

عدالت نے 5، 5 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد فیصل احمد نے فیصلہ سنایا۔

قبل ازیں جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو رہا کر دیا گیا ہے، محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کورٹ کی جانب سے رہائی کی روبکار جاری ہونے  پر جیل سے رہائی ملی، محمد خان بھٹی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *