شائقین نے شبنم کے ساتھ جوڑی کو بہت پسند کیا، ندیم
لاہور (فلم رپورٹر ) پاکستان فلم انڈسٹری کے سےنئر اداکار ندےم بےگ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری مےں مےری اور شبنم کی جوڑی بڑی مقبول ثابت ہوئی ،شبنم نے انتہائی پروفےشنل اداکارہ کے طور پر پہچان بنائی ،شبنم ہمےشہ فلم کے سےٹ پر مقررہ وقت پر موجود ہوتیںاور مےں اکثر تاخےر سے فلم کے سےٹ پر پہنچتا ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب مےں فلم انڈسٹری مےں داخل ہوا تو ا س وقت شبنم ،رابن گوش سے شادی کر کے فلموں سے کنارہ کشی اختےار کر چکی تھیں اور بعد مےں جب دوبارہ فلموں مےں آئےں تو پھر ان کی اور مےری جوڑی سب سے زےادہ مقبول رہی ۔ مےں نے بابرہ شرےف کے ساتھ بھی فلموں مےں کام کےا ۔انہوںنے کہاکہ مےںفلمو ں مےں ہےرو کے ساتھ ولن کا کردار بھی اداکرنا چاہتا تھا مگر کوئی پروڈےوسر یہ رسک لےنے کے لئے تےار ہی نہےں تھا کےونکہ مےرا امےج لوگوں کے ذہن مےں صرف اےک ہےرو کے طورپر ہی چھاےا رہا ۔









