چوہدری نثار نے عام انتخابات سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چوہدری نثار نے عام انتخابات سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا اور کہا عوام کے کندھوں پر سوار ہوکر قومی اسمبلی جانا چاہتے ہوں۔

ٹیکسلا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرا داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کسی پارٹی کی دم پکڑ کر نہیں عوام کے کندھوں پر سوار ہوکر قومی اسمبلی جانا چاہتے ہوں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ، اقتدار یا وزارت نہیں اصول اہم ہیں، کسی سیاسی جماعت پر تنقید کرکے ووٹ نہیں لوں گا، آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔

ن لیگ سے متعلق چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ن لیگ میرے ہاتھوں میں پروان چڑھی مسلم لیگ ن سے 35 سال کا تعلق رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے چوان سالہ سےتعلق ہے ، اچھے دوست ہیں بانی پی ٹی آئی اس وقت مشکل حالات میں ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *