پشاور کے اسلامیہ کالج ہوسٹل میں طالبعلم کی خودکشی، والد کے نام خط سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پشاور کے اسلامیہ کالج ہوسٹل میں طالبعلم کی خودکشی، والد کے نام خط سامنے آگیا
پشاور کے اسلامیہ کالج ہوسٹل میں طالبعلم کی خودکشی، والد کے نام خط سامنے آگیا

پشاور کے اسلامیہ کالج ہوسٹل میں 23 سالہ طالبعلم نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی، نوجوان کا والد کے نام لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامیہ کالج ہاسٹل سے طالبعلم کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے، متوفی طالبعلم ضیا الدین کا تعلق دیر سے ہے جو لاء کا طالب علم تھا۔

پولیس کے مطابق طالب علم کے کمرے سے والد کے نام ایک خط بھی ملا ہے، خط کے متن میں نوجوان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہے، معاشرے سے میرا دل بھر گیا ہے، اسی وجہ سے میں خودکشی کررہا ہوں۔

نوجوان نے کہا کہ میری خودکشی کو دوسرا رنگ نہ دیا جائے۔

  •  

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *