بنگلہ دیش کے انتخابات آزادانہ اورمنصفانہ تھے یا نہیں؟ ترجمان امریکی …
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کے انتخابات آزادانہ اورمنصفانہ تھے یا نہیں؟ اس حوالے سے امریکہ کا رد عمل بھی آ گیا ہے ۔ عالمی خبر راں ادارے “اے ایف پی ” کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے انتخابات آزادانہ یا منصفانہ نہیں تھے کیونکہ اپوزیشن کے بائیکاٹ اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی وجہ سے وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پانچویں بار ووٹ حاصل کیا ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ یہ انتخابات آزادانہ یا منصفانہ نہیں تھے اور ہمیں افسوس ہے کہ تمام جماعتوں نے حصہ نہیں لیا۔









