نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ بیٹنگ آرڈر سامنے آگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ بیٹنگ آرڈر سامنے آگئے

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ بیٹنگ آرڈر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

آکلینڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی گیند کے ساتھ پریکٹس کی، جس سے تاثر مل رہا ہے کہ سیریز کے دوران دونوں کرکٹرز ہی بیٹگ کا آغاز کریں گے۔

اس سے قبل سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں اننگز کا آغاز کررہے تھے۔

پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی باؤلرز کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان نے محمد رضوان اور صائم ایوب کو نئی گیند سے بالنگ کروائی جبکہ بابراعظم کو اسپن کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

کیویز کیخلاف ممکنہ طور پر بیٹنگ آرڈر میں رضوان اور صائم کو اوپننگ جوڑی کے طور پر شامل کیا جائے گا جبکہ بابراعظم اور فخر تیسری اور چوتھی پوزیشن سنبھالیں گے۔

اسی طرح اعظم خان بیٹنگ آرڈر میں پانچویں نمبر پر ہوں گے جبکہ افتخار احمد چھٹے نمبر پر فائر پاور فراہم کریں گے، تاہم حالات کے مطابق افتخار اور اعظم کی پوزیشنز کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *