بیروت ایئرپورٹ کی سکرینز ہیک لیکن ان پر کیا چلادیا گیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بیروت ایئرپورٹ کی سکرینز ہیک لیکن ان پر کیا چلادیا گیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

بیروت ایئرپورٹ کی سکرینز ہیک لیکن ان پر کیا چلادیا گیا؟ جواب آپ کے تمام …

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیرون کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سائبر حملے کے بعد پروازیں دوبارہ شروع ہو گئیں۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اتوار کی شام ہیکرز نے بیروت کے رفیق حریری انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لگی روانگی اور آمد کے ہالز کی سکرینوں کو نشانہ بنایا اور انہیں ہیک کرکے ان پر حزب اللہ اور ایران مخالف پیغام چلا دیا۔
پروازوں کی آمدورفت کے اوقات بتانے والی ان سکرینوں پر اچانک ایک پیغام نمودار ہوا جس میں حزب اللہ سے ایئرپورٹ کا کنٹرول ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ رفیق حریری ایئرپورٹ ’ایرانی ایئرپورٹ‘ نہیں ہے۔ ہیکرز نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے لیے بھی پیغام سکرینوں پر چلایا جس میں کہا گیا تھا کہ لبنان کو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شامل نہ کیا جائے۔
اس دوران سکرینوں پر لبنان کے اپوزیشن گروپ ’خدا کے سپاہی‘ کا ’لوگو‘ سکرینوں پر نمودار ہوا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ کی سکرینوں کو ہیک کرنے کے پیچھے ایک بیرونی فریق کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بیروت ایئرپورٹ کے سسٹمز میں ایک وائرس داخل کیا گیا ہے جس سے چھٹکارے کے لیے تمام سسٹمز کو دوبارہ پروگرام کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق سکرینوں پر سائبر حملے کے باعث سامان کی جانچ پڑتال کا نظام اور ایئرپورٹ کے دیگر امور درہم برہم ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر داخلی سکیورٹی فورسز کی انسپکشن پلاٹون اس وقت ایئرپورٹ پر معمول کی نقل و حرکت کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *