پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سپریم کورٹ میں انتخابی نشان ’ بلے ‘ کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست واپس لے لی۔ بلے کے نشان کی بحالی کیلئے درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کرنا تھی جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی نے بھی شامل ہونا تھا۔
تحریک انصاف کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی جانے والی درخواست پر سماعت آج ہونا تھی تاہم ، پارٹی کی جانب سے درخواست کو واپس لے لیا گیا ہے۔
بلے کے نشان کی بحالی کیلئے درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کرنا تھی جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی نے بھی شامل ہونا تھا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی گئی ہے۔









