دوران میچ کرکٹر پچ پر ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دوران میچ کرکٹر پچ پر ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

بھارت میں میچ کے دوران کرکٹر پچ پر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 34 سالہ وکاس نیگی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے میچ کے دوران بیٹنگ کیلئے پچ پر موجود تھے۔

ویڈیو میں وکاس نیگی کو ساتھی کھلاڑی امیش کمار کے چوکا لگانے کے بعد ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے آگے بڑھتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکاس جیسے ہی امیش کمار کے پاس پہنچے تو درد کی شدت کے باعث نیچے زمین پر گرگئےجس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے وکاس کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور پھر طبی ٹیم بھی گراؤنڈ میں پہنچ گئی جس کی مدد سے وکاس کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اس کے بعد وکاس کو نوئیڈا کے قریبی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعے کے وقت نیگی نے 6 گیندوں پر7 رنز بنائے تھے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *