سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق جسٹس مظاہر علی نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات عائد کئے گئے تھے جب کہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔









