پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع
پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع



اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں رات کے وقت بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کوہاٹ اور کاٹلنگ میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا، جبکہ مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ لوئر دیر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے دوران بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث مری، گلیات اور گردونواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، جبکہ دیر، چترال، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، سوات اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل چھائے رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *