
(ویب ڈیسک )مختلف ملکوں کی فوجوں کی جنگی صلاحیت اور جائزہ پیش کرنے والے ادارے ‘گلوبل فائر پاور انڈیکس’ نے بھارت کو فوجی اعتبار سے دنیا کا چوتھا اہم ملک جبکہ پاکستان کو 15واں اہم ملک قررا دیا ہے۔
‘گلوبل فائر پاور انڈیکس’ کے مطابق اپنی فضائیہ کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے جو جدید جنگی آلات کے علاوہ بہترین افرادی قوت کا حامل ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت کو چوتھے نمبر پر دکھایا گیا ہے۔
پاکستان کو بحری فوجی قوت کے اعتبار سے 145 ملکوں میں 27ویں نمبر پر اور بھارت کو چھٹے نمبر پر پیش کیا گیا ہے۔
‘گلوبل فائر پاور’ کی طرف سے یہ انڈیکس مختلف ملکوں کی فوجی درجہ بندی کے سلسلے میں ہے۔ جس میں پاکستان کو پہلی 15 بین الاقوامی فوجی طاقتوں میں شامل رکھا گیا ہے۔ جبکہ اس کے ازلی دشمن بھارت کو دنیا کی بڑی فوجی طاقتوں میں چوتھے نمبر پر دکھایا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی ادارہ فوجی یونٹوں ، ملکوں کی مالی حیثیت اور لاجسٹکس کی اہلیت کے ساتھ ساتھ ان کی جغرافیائی حدود اور سرحری چیلنجوں کے پیش نظر جائزہ مرتب کرتا ہے۔
‘گلوبل فائر پاور’ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے ‘ پاکستان عالمی فوجی طاقتوں میں 15ویں نمبر پر ہے۔ جبکہ امکانی طور پر 2025 کے جائزے میں پاکستان 145 ملکوں کے درمیان 12 ویں فوجی طاقت کے نمبر پر ہو سکے گا۔ پاکستان کو جوہری طاقتوں کے اعتبار سے 145 ملکوں میں چوتھے ملک پر قرار دیتے ہوئے 5 بڑی عالمی فوجی طاقتوں میں سمجھا گیا ہے۔
Source link









