
خیرپور میں ٹریفک حادثے میں 2 بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے، موٹرسائیکل سے گرنے والوں کو ٹریکٹر نے روند ڈالا، کراچی میں دندناتے ڈمپرز نے ایک اور جان لے لی، شیخو پورہ میں ٹرک کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چنگچی رکشے سے ٹکرا کر گر گئی، جسے پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر نے کچل دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دادن لاشاری اور جاگن لاشاری کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب کراچی میں دندناتے ڈمپرز نے ایک اورشہری کی جان لے لی، سائٹ ایریا میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے فیکٹری ورکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
علاوہ ازیں شیخوپورہ میں ٹرک کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔









