نیپال کے سٹار سپنر سندیپ لمیچانے کوجرم ثابت ہونے پر عدالت نے 8 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
کٹھمنڈو کی سیشن عدالت نے سندیپ لمیچانے پر 2255 امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ انہیں مثاثرہ لڑکی کو 1500 امریکی ڈالر دینے کا بھی حکم دیا۔
سندیپ لمیچانے پر 17 سالہ لڑکی سےبداخلاقی کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔ سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی نے گزشتہ سال ستمبر میں پولیس میں کیس دائر کیا تھا۔ اکتوبر میں کرکٹر کو گرفتار کیا گیا تاہم انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔
سندیپ لمیچانے 2018ء سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب تک 51 ایک روزہ اور 52 ٹی20 میچز میں نیپال کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
انہوں نے پاکستان سپر لیگ ، بگ بیش لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ میں بھی ٹیموں کی نمائندگی کی۔سندیپ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔
علاوہ ازیں نیپال نےآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے لیے کوالیفائی کر لیا
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرزکے دوسرے سیمی فائنل میں نیپال نے متحدہ عرب امارات کو ہرایا۔
نیپال نے 9 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرز کی میزبانی نیپال کے شہر کٹھمنڈو اور کرتی پور نے کی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 2024 کے ایڈیشن میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، یہ ایونٹ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے۔









