کرکٹ وکٹوریہ نے بابراعظم کو بڑی پیشکش کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کرکٹ وکٹوریہ نے بابراعظم کو بڑی پیشکش کردی

کرکٹ وکٹوریہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو بڑی پیشکش کردی،کرکٹ وکٹوریہ نے بابراعظم کو آسٹریلیا کی بگ بیش اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے کرکٹ وکٹوریہ نے معاہدے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے لیے بابر اعظم اور کرکٹ وکٹوریہ کے درمیان ابتدائی بات چیت بھی ہو ئی ہے۔

رپورٹ میں بتانا ہے کہ کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان بابر اعظم سے معاہدے کی خواہشمندہے جس کے لیے کرکٹ وکٹوریہ نے بابراعظم کو بگ بیش اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان کو طویل طرز کے لیے کنٹریکٹ دینے کی خواہشمند ہے۔

میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے دوران کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کی بابراعظم سے ملاقات ہوئی ملاقات میں بابراعظم کو میلبرن اسٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

کرکٹ وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے بابراعظم کرکٹ وکٹوریا کے لیے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلیں، دوسری جانب بابراعظم نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے، بابر اعظم نے جواب دیا ہے کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کی مصروفیت دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *