برفانی طوفان اور شدید بارشوں سے 5 افراد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
برفانی طوفان اور شدید بارشوں سے 5 افراد ہلاک

امریکا میں 12 ریاستوں میں شدید بارشوں اور برفانی طوفانوں کے باعث معمولات زندگی معطل ہوگئے جب کہ مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی مشرقی ریاستیں اس وقت سخت موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں۔ نیویارک اور نیوجرسی بری طرح متاثر ہوئے۔ کئی مقامات پر سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔

ایک درجن کے قریب ریاستوں میں 4 لاکھ عمارتوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ 13 ہزار 500 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ ہزار کے قریب پروازوں کو تاخیر کا سامنا رہا۔

دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیوجرسی سمیت کچھ علاقوں سے شہریوں کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔

غیر متوقع بارشوں اور برفانی طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *