یونان کا ترک شہریوں کے لئے ویزہ فری انٹری کا اعلان
ایتھنز(آئی این پی)یونانی وزیراعظم کریا کوس میچوتاکس نے کہا ہے کہ ترک شہریوں کیلیے یونانی جزائر کی بلا ویزہ سیاحت کا آغاز مارچ سے ہو جائے گا،یونان کے سرکاری ٹی وی چینل ای آر ٹی سے گفتگو کے دوران یونانی وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ترکیہ اور یونان کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق ہیں، ترک شہریوں کے لیے ہمارے دس جزائر کی بغیر ویزہ سیاحت کا آغاز مارچ سے ہوگا،میچوتاکیس نے یقین ظاہر کیا کہ یہ معاہدہ مستقل بنیادوں پر طے ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں ترک سیاح موسم گرما اور بہار میں دس جزائر کی سیر کے لئے ویزے فری انٹری کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ،میچوتاکیس نے کہا کہ ترکیہ اور یونان کے مابین تجارتی فروغ اور غیر قانونی ہجرت کو روکنے کیلیے بھی تعاون بڑھایا گیا ہے۔









