امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں فضائی حملے متعدد افراد جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں فضائی حملے متعدد افراد جاں بحق

امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں فضائی حملے ، متعدد افراد جاں بحق

صنعا : امریکا اور برطانیہ نے گزشتہ رات یمن میں حوثیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی جس میں حوثی گروپ پر 73 حملے کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں حوثی گروپ کے ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ امریکی اور برطانوی دشمنوں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 73 حملوں کے ساتھ یمن کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں دارالحکومت صنعا کے ساتھ ساتھ حدیدہ، تیز، حجہ اور سادا کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں پانچ حوثی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں یمن کے شہروں میں موجود حوثیوں کے درجنوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی میری ٹائم جہاز پر حملے کے ردعمل کے طور پر اس کارروائی کا حکم دیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *