بھارت پانچ نوعمر لڑکوں کے ہاتھوں  ایک شخص کا قتل  لاش سڑک پر گھسیٹتے رہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارت پانچ نوعمر لڑکوں کے ہاتھوں  ایک شخص کا قتل  لاش سڑک پر گھسیٹتے رہے

بھارت، پانچ نوعمر لڑکوں کے ہاتھوں  ایک شخص کا قتل،  لاش سڑک پر گھسیٹتے رہے

نئی دہلی(آئی این پی)  بھارت کے دارالحکومت میں نوجوان لڑکوں نے ایک شخص کو چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا اور لاش کو سڑک پر گھسیٹتے رہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق  نئی دہلی میں  پانچوں لڑکے مذکورہ شخص کو اس وقت تک سڑک پر گھسیٹتے رہے جب تک اس کی جان نہ نکل گئی، پولیس نے اس قتل کے سلسلے میں پانچ ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

 پولیس ڈپٹی کمشنر ساتھ ایسٹ راجیش دیو کا کہنا ہے کہ مقتول گورو پر 25کے قریب چھریوں کے وار کیے گئے،  گوتم پوری کے رہائشی شخص کو رات اڑھائی بجے کے قریب قتل کیا گیا۔ اس دوران پٹرولنگ پر معمور پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچی،پولیس کو دیکھ کر لڑکوں نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے تین لڑکوں کو پکڑ لیا جبکہ باقی دو لڑکوں کو بھی بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *