
ویب ڈیسک: رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی پی ٹی آئی کے مقتدر حلقوں کی گڈ بکس میں نہیں ، عید کے بعد علی امین گنڈاپور کو بھی ہٹانے کی کوشش ضرور ہو گی۔
پبلک نیوز کے پروگرام ” ان سائٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ جو لوگ میرے پیچھے پڑے تھے ،وہی وزیراعلی کے پی کے پیچھے پڑے ہیں، صوبائی صدارت سے ہٹانے سے قبل بھی علی امین گنڈاپور کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔
Source link









