
اسلام آباد:پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک 15 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کر رہے ہیں۔
اس کمیٹی میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکرٹریز شامل ہیں، اور اس میں حساس اداروں کے نمائندے اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام بھی موجود ہوں گے۔
کمیٹی کا مقصد افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کو مانیٹر کرنا، غیر قانونی پیٹرول اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں کرنا، اور سعودی عرب میں بڑھتے ہوئے بھیک مانگنے کے رجحان پر قابو پانے کے لیے اقدامات تجویز کرنا ہے۔ مزید برآں، یہ کمیٹی صوبوں میں ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا جائزہ لے کر اس میں اصلاحات کی سفارش کرے گی









