
ٹل سے پارا چنار مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ آج روانہ کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل سے پاراچنار کی جانب آج قافلہ روانہ کیا جائے گا ، امدادی سامان میں اشیاء خورونوش سمیت دیگر ضروری سامان شامل ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی قافلے میں موجود ہونگے۔
کرم سے 100 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
کرم امن جرگہ: دونوں فریقین مین شاہراہ کھولنے، بنکرز مسماری اور اسلحہ جمع کرنے پر متفق
شوگر ملز مالکان کی جانب سے 8 روز سے چینی کی فراہمی بند
انتظامیہ کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں یہ تیسرا قافلہ ہے، قافلہ پاراچنار اور لوئر کرم کے مختلف مقامات کیلئے پہنچ جائے گا۔ طویل انتظار کے بعد قافلہ کیلئے شہری خوش ہیں۔
ادھر صدر ٹریڈ یونین نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے سبزی ، پھل اور عید کی چیزوں کا فقدان ہے ، گاڑیاں پہنچنے سے شہریوں کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے ۔
پولیس کے مطابق قافلے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
Source link









