اسرائیل کی حمایت کرنے پر جنوبی افریقی بورڈ کا کپتان کیخلاف بڑا اقدام سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسرائیل کی حمایت کرنے پر جنوبی افریقی بورڈ کا کپتان کیخلاف بڑا اقدام سامنے آگیا

فلسطین میں مظالم اور جارحیت کی حمایت کرنے پر جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے انڈر-19 ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو عہدے سے ہٹادیا۔

کرکٹ جنوبی افریقہ نے باضابطہ طور پر ڈیوڈ ٹیگر کو انڈر-19 ٹیم کپتانی سے برطرف کرنے کا اعلان کیا، جس میں ممکنہ احتجاج اور ٹورنامنٹ سے متعلق خطرات کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا گیا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ کپتان کو قیادت سے ہٹانے کا اقدام غزہ میں اسرائیل کے اقدامات سے متعلق مظاہروں کے پیش نظر کیا گیا، ڈیوڈ ٹیگر بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ڈیوڈ ٹیگر کو اکتوبر میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد کرکٹر نے اپنا یہ ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے لیے وقف کیا، اب انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں ٹوئٹ کی ہے جس کے بعد افریقی بورڈ نے ان کے خلاف ایکشن لیا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 19 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر-19 ورلڈکپ کے دوران فلسطین کے حق میں مظاہروں کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی حکومت نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے جس پر ابتدائی سماعت کو ملکی وزیراعظم نے قابل فخر قرار دیا تھا۔

انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ رواں ماہ 19 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شیڈول ہے، قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے گزشتہ شب روانہ ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ 9 اکتوبر سے جاری اسرائیل فلسطین جنگ میں ابتک شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، شہداء میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *