
ویب ڈیسک: پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر شدید گرمی ہوگی یا پھر موسم بہتر رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری سے پنجاب کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم میں بہتری کے ساتھ ہی لاہور سمیت صوبے بھر میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آج لاہور میں درجہ حرارت 18سے کم ہو کر 16 ڈگری پر آگیا ہے۔ا سی طرح زیادہ سے زیادہ 32 سے کم ہو کر 30 تک آنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیاں بھی خشک مگر خوشگوار موسم میں گزریں گی۔
Source link









