یااللہ خیر! ملک کےمختلف حصوں میں زلزلےکے جھٹکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
یااللہ خیر! ملک کےمختلف حصوں میں زلزلےکے جھٹکے
یااللہ خیر! ملک کےمختلف حصوں میں زلزلےکے جھٹکے

ویب ڈیسک: کراچی سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسکیم 33، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے، کراچی میں زلزلے کے جھٹکے 04:11 بجے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے بعد لوگوں نے خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا جب کہ کچھ مقامات پر لوگ گھروں اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی، جس کی زیر زمین گہرائی 19کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *