پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کا ایک گروپ کینیڈا پہنچ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کا ایک گروپ کینیڈا پہنچ گیا

پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کا ایک گروپ کینیڈا پہنچ گیا

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین حکومت نے پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کے ایک اور گروپ کے کینیڈا پہنچنے کی تصدیق کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کینیڈا کے امیگریشن، رفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے ایک چارٹر طیارے کے ذریعے 295افغان پناہ گزین کینیڈا پہنچے ہیں۔
ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان افغان پناہ گزینوں کوکینیڈا کے 34مختلف شہروں اور قصبوں میں رہائش دی جائے گی، جن میں کیلگری اور وینکوور بھی شامل ہیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین حکومت نے 40ہزار افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا ہدف طے کیا تھا جو اگست 2021ءکے بعد سے اب تک پورا ہو چکا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *