پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کروائے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کروائے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی

پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کا کہنا تھاکہ مجھے نہیں پتہ کہ پی ٹی آئی امیدواروں نے ہماری ٹکٹیں کہاں سے لیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے ہیں، پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو ٹکٹ میں نے خود جاری کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی پارٹی کا امیدوار دوسری پارٹی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن کا کام ہے جنہوں نے جعلسازی کی انہیں پکڑے۔

اختر اقبال ڈار کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی این کا اپنا منشور، اپنا آئین ہے، ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *