اسرائیل کی حمایت، جنوبی افریقہ نے کپتان تبدیل کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسرائیل کی حمایت، جنوبی افریقہ نے کپتان تبدیل کر دیا

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے فلسطین میں مظالم اور جارحیت کی حمایت کرنے اور اسرائیل کی حمایت کرنے پر انڈر 19 ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کے خلاف سخت ایکشن لیا۔

کرکٹ بورڈ نے کپتان کی حمایت پر ممکنہ احتجاج اور ٹورنامنٹ سے متعلق خطرات کے بارے میں اپنے خدشات کا حوالہ دیا۔

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کپتان کو قیادت سے ہٹانے کا اقدام غزہ میں اسرائیل کے اقدامات سے متعلق مظاہروں کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم ڈیوڈ ٹیگر بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ ٹیگر کو اکتوبر میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد کرکٹر نے اپنا یہ ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے لیے وقف کیا اور اب انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کیا جس کے بعد افریقی بورڈ نے ان کے خلاف ایکشن لیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیخلاف صفر پر آؤٹ، روہت شرما کا شبمن گل کو سخت لہجے میں اشارہ

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 19 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران فلسطین کے حق میں مظاہروں کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی حکومت نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے جس پر ابتدائی سماعت کو ملکی وزیر اعظم نے قابل فخر قرار دیا تھا۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شیڈول ہے اور قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہو چکی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *