
ویب ڈیسک: بلاول بھٹو زرداری 4سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی و دیگر نے مبارکباد دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں ہوئے جس میں بلاول بھٹو زرداری 4سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابات میں پارٹی چیئرمین, ہمایوں خان کو سیکریٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکریٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکریٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ نومنتخب سیکرٹری جنرل ہمایوں خان،سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور سیکرٹری فنانس آمنہ پراچہ کو بھی مبارک باد دی۔
محسن نقوی نے کہا بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کا سیاسی مشن آگے بڑھا رہے ہیں۔
,پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے بھی بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی انٹرا انتخابات کے ذریعے پارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔
راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان،سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور سیکرٹری فنانس آمنہ پراچہ کو مبارکباد دی۔
راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری جیالوں کے سر کا تاج ہیں ، بلاول بھٹو زرداری کا چار سال کیلیے پارٹی چیئرمین منتخب ہونا پارٹی کیلیے نیک شگون ہے ، بلاول بھٹو زرداری کے انتخاب سے جیالوں میں عید کا سماں ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، آزادکشمیر بھر میں بلاول بھٹو ژندہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی۔
حسن مرتضی نے کہا کہ پوری قوم اور لاکھوں جیالے اپنے نوجوان چیئرمین کے انتخاب پر خوش ہیں، ہمایوں خان کے سیکرٹری جنرل بننے سے پارٹی میں تنظیمی خلاء پر ہو گیا،انکے انتخاب سے پارٹی تنظیم مذید مضبوط اور فعال ہو گی۔
ندیم افضل چن کی تعیناتی پارٹی کے شعبہ اطلاعات کیلیے نعمت ہے، پارٹی بیا نیے کو میڈیا پر چلانے کے لئے ایسی ہی مضبوط آواز کی ضرورت تھی،آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس بنا کر پارٹی نے خواتین ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔
Source link









