ایف بی آر کا لاہور میں سگریٹس کے بڑے کاروباری مراکز پر کریک ڈاؤن

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایف بی آر کا لاہور میں سگریٹس کے بڑے کاروباری مراکز پر کریک ڈاؤن
ایف بی آر کا لاہور میں سگریٹس کے بڑے کاروباری مراکز پر کریک ڈاؤن

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لاہور میں ٹیکس چوری میں ملوث بڑے کاروباری مراکز پر کریک ڈاؤن کیا۔

ایف بی آر نے لاہور میں ڈیوٹی اور ٹیکسز کی چوری میں ملوث سگریٹس کے بڑے کاروباری مراکز پر کریک ڈاؤن کیا۔

ایف بی آر کے مطابق گلبرگ حسین چوک، علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ، سمن آباد، ڈی ایچ اے فیز ون، فور اور فیز فائیو میں معروف سگریٹ شاپس سے غیرقانونی برانڈ کے سگریٹس کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی۔

ایف بی آر کی ٹیموں نے شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور میں بھی نان ڈیوٹی سگریٹس کا کاروبار کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا۔

لاہور ڈویژن سے قبضے میں لیے گئے سگریٹس پر ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں1 کروڑ 62 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *