اگرگرفتار ہوئے تو میں اور راشد شفیق جیل سے الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اگرگرفتار ہوئے تو میں اور راشد شفیق جیل سے الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے چلہ کاٹا، قربانی بھی دی لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر گرفتار ہوئے تو میں اور راشد شفیق جیل سے الیکشن لڑیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف کیسز پر اف تک نہیں کی، معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، ہمارے خلاف 19 کیسز کی آج ساڑھے 11 بجے ہو گی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو قلم دوات پر دو حلقوں میں اکثریت سے جیتیں گے، راولپنڈی کے لوگ جانتے ہیں خدمت کس نے کی ہے، پنڈی کی عزت پر حرف نہیں آنے دیا ، اب ووٹ ڈالنا آپ کا کام ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بار بار کہتا ہوں کہ کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، اگر گرفتار ہوئے تو میں اور راشد شفیق جیل سے الیکشن لڑیں گے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *