الیکشن میں پرانے اور مسترد شدہ لوگ نئے نعروں کے ساتھ میدان میں آئے ہیں:چوہدری سالک حسین

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
الیکشن میں پرانے اور مسترد شدہ لوگ نئے نعروں کے ساتھ میدان میں آئے ہیں:چوہدری سالک حسین

قومی اسمبلی کی نشست این اے 64 سے ق لیگ کے امیدوار چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آکر خاندان کے کچھ افراد نے اپنے مفادات کو ترجیح دی جس سے کرپشن کے اسکینڈل بنے۔ الیکشن میں پرانے اور مسترد شدہ لوگ نئے نعروں کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔

گجرات میں انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 سال سے جو ہوتا رہا اُس سے خاندان کی صرف بدنامی ہوئی، اب ایسا نہیں ہوگا، پیسہ نہیں ظہور الہٰی طرز کی سیاست کرکے عزت کمائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل عوام ایک مقبول لیڈر کے منشور کے ساتھ ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ صرف اس نے عوام کو امید لگائی تھی کہ ملک کو بحرانوں سے وہی نکال سکتا ہے، دوسری پارٹیوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پرانے اور مسترد شدہ لوگ نئے نعروں کے ساتھ میدان میں آئے ہیں، عوام کو دیکھنا ہوگا کہ اُن کی بہتر نمائندگی کا حق کون ادا کرسکتا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *