پاکستان کیخلاف تیسرے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو ایک اور دھچکا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کیخلاف تیسرے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو ایک اور دھچکا

پاکستان کے خلاف تیسرے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے جبکہ ٹم سیفرٹ ان کی جگہ لیں گے۔

کین ولیمسن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

کین ولیمسن نے آرام کی غرض سے پاکستان کے خلاف تیسرا میچ نہیں کھیلنا تھا جبکہ چوتھے ٹی 20 میں ان کی ٹیم میں واپسی ہونی تھی۔

اس حوالے سے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کا سیریز میں اب کھیلنے کا امکان نہیں ہے، جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت قریب ہے۔

گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ کین ولیمسن کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں لیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2 صفر سے برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *