سینیٹر دلاور خان کا الیکشن ملتوی کرانے کی قرار داد پر عملدرآمد کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سینیٹر دلاور خان کا الیکشن ملتوی کرانے کی قرار داد پر عملدرآمد کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط

سینیٹر دلاور خان نے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہےکہ یقینی بنایا جائے کہ 8 فروری کے انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ باعث تشویش ہےکہ الیکشن کمیشن نے تاحال 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانےکے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ قرارداد میں نشاندہی کیےگئے تحفطات پر توجہ دینی چاہیے تھی، بطور ایوان کےکسٹوڈین مداخلت کرکے میری قرارداد پر عملدرآمد کی موجودہ صورتحال معلوم کی جائے۔

واضح رہے کہ سینیٹر دلاور خان نے سب سے پہلے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی تھی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا، اس قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں 14 سینیٹرز موجود تھے۔

اس کے علاوہ سینیٹ میں 8 فروری کو شیڈول الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک اور قرارداد جمع کرائی گئی جو فاٹا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر ہلال الرحمان نے جمع کرائی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *