بچوں کو پرائیویٹ سکول بھیجنے پر نئی فرانسیسی وزیر تعلیم تنقید کی زد میں آگئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بچوں کو پرائیویٹ سکول بھیجنے پر نئی فرانسیسی وزیر تعلیم تنقید کی زد میں آگئیں

بچوں کو پرائیویٹ سکول بھیجنے پر نئی فرانسیسی وزیر تعلیم تنقید کی زد میں …

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس کی نئی وزیر تعلیم ایملیا اودیا کستیغا پر بچوں کو پرائیویٹ سکول بھیجنے کے فیصلے کی وجہ سے دباؤ بڑھ رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کابینہ میں سابق جونیئر ٹینس چیمپئن کو وزارت تعلیم کا عہدہ دیا گیا تھا۔ ان کے پاس وزیر کھیل کا عہدہ بھی ہے۔
نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ایملیا اودیا کستیغا پیرس میں نہ صرف 2024 کے اولمپکس کی تیاریوں کی قیادت کریں گی بلکہ فرانسیسی سیاست کے سب سے حساس معاملے کو بھی سنبھالیں گی۔
وزیر تعلیم کے مطابق بچوں کو پرائیویٹ سکول بھیجنے کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ ایک بیٹے کے سکول میں غیرحاضری کے وقت متبادل استاد کا انتظام نہیں تھا۔بطور وزیر تعلیم پیرس کے ایک سکول کے پہلے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک بھر میں دیگر سینکڑوں خاندانوں کی طرح تنگ آ چکی تھیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *