اداکارہ فاطمہ آفندی اور کنورارسلان کے گھر آگ لگ گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اداکارہ فاطمہ آفندی اور کنورارسلان کے گھر آگ لگ گئی

شوبز انڈسٹری کی جوڑی فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کے گھر میں آگ لگ گئی جس نے ان کے چاہنے والوں کو پریشان کردیا۔

اداکار کنور ارسلان نے اس حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کے گھر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کنور ارسلان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آگ سے متاثر گھر کے حصے کی صفائی کررہے ہیں۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن پر لکھا ہمارے گھر آگ لگ گئی تھی، تمام اہلخانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

کنور ارسلان کی جانب سے یہ تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں کہ آگ کیسے اور کب لگی، پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین جوڑے اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *