غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلقہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ فرد جرم کمرۂ عدالت میں سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے پڑھ کر سنائی۔

سینیئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر شرعی نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ایک دن کی درخواست استثنیٰ دائر کی تھی، پراسیکیوشن کے وکیل رضوان عباسی نے درخواست کی مخالفت کی تھی۔

اس موقع پر بشریٰ بی بی کے وکلاء نے میڈیکل رپورٹ واٹس ایپ پر منگوا کر عدالت میں پیش کی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *