شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا  اور پولیس سویلین کار میں انہیں تھانے لے گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق شیخ رشید احمد  کے خلاف تھانہ نیو ٹائون میں مقدمہ درج تھا جس میں ان پر حساس ادارے کی عمارت پر حملے کا الزام تھا،  انسداد دہشتگری عدالت کی طرف سے  ان کی ضمانت خارج ہونے پر  کمرہ عدالت کے باہر سے تحویل میں لے لیاگیا, اسی مقدمے میں وہ پہلے بھی گرفتار رہے ہیں جس کے بعد ان کی عبوری ضمانت ہوگئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو نیو ٹائون تھانے منتقل کردیاگیا ہے جس کے بعد مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ۔ یادرہے کہ شیخ راشد شفیق ، شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں کے خلاف 14 مقدمات کی سماعت ہوئی ہے جن میں ضمانتیں منظور یا مسترد ہونا تھیں ، ان 14 مقدمات میں سے ایک مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت خارج ہوئی جس کے بعد انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *