سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے پینل سے بات کرتے ہوئےسعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اگر ایک جامع معاہدہ طے پا جائے جس میں فلسطینیوں کے لیے ریاست کا درجہ بھی شامل ہو تو سلطنت اسرائیل کو تسلیم کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر متفق ہیں کہ علاقائی امن میں اسرائیل کا امن بھی شامل ہے، لیکن یہ صرف فلسطینی ریاست کے ذریعے فلسطینیوں کے لیے امن سے ہی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے علاقائی امن کو یقینی بنانا ایک ایسی چیز ہے جس پر ہم امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور یہ غزہ کے تناظر میں زیادہ متعلقہ ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *