حارث رؤف نے ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کر دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حارث رؤف نے ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کر دی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کے بعد تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ذہن بنالیا تھا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے متعدد بار آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز سے دستبردای کے فیصلے پر حارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ لیجنڈری وسیم اکرم اور وقار یونس نے بھی انکو فیصلے پر نظرثانی کرنے کا کہا تھا۔

تنقید نے فاسٹ بولر کو مایوس کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے مختصراً بین الاقوامی ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا تھا تاہم قریبی دوستوں سے مشورہ لینے کے بعد انہوں نے اپنی توجہ کیرئیر کی طرف کی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مکی انہیں ورلڈکپ کے دوران مسلسل قائل کرتے رہے کہ آپ میرے سب سے اہم ہتھیار ہو، میں آپ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ایکشن میں دیکھنا چاہتا ہوں لیکن حارث رؤف یہ کہہ کر مسلسل انکار کرتے رہے کہ ڈیڑھ سال میں ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہے، اگر ٹیسٹ کھیلنے کی کوشش کی تو میں ان فٹ ہوسکتا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ورلڈکپ کے دوران ٹیم انتظامیہ کو کہہ چکے تھے کہ موجودہ فٹنس کے ساتھ اگر میں نے ٹیسٹ کھیلا تو مجھے فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

چیف سلیکٹروہاب ریاض کو بھی یہی کہا تھا کہ میری فٹنس ایسی نہیں ہے کہ ایک دن میں دس بارہ اوورز کراؤں اور 80اوورز فیلڈ میں رہوں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *