پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت خزانہ نے رواں ہفتے کے دوران پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی ایس او کو ادائیگیوں کے لیے ایس این جی پی ایل کو 5 ارب روپے جاری کر دیے گئے، گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کے بقیہ 25 ارب بھی رواں ہفتے ہی جاری ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی، گھویلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی بجٹ ایلوکیشن میں شامل ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے دو پاور پلانٹس پی ایس او کو دینے کے لیے وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے فیصلہ کرے گی۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد دونوں پاور پلانٹس کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو مل جائیں گے، پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا 100 ارب روپے گردشی قرضہ کم ہو جائے گا، وفاقی کابینہ سے منظوری کے لیے نجکاری کمیشن نے وزارت خزانہ اور توانائی کی مشاورت سے سمری تیار کی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *