احسن خان کا رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
احسن خان کا رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستانی اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن میں علمائے کرام کے ساتھ بیٹھنے کی وجہ سے ان کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔

اداکار احسن خان گزشتہ چند سالوں سے رمضان ٹرانسمیشن میں بطور میزبان فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اب اس حوالے سے انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسمیشن میں میرے پاس پروگرام کا اسکرپٹ آتا ہے اور مجھے صرف علمائے کرام سے سوال کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک میزبان، ایک مسلمان اور ایک طالب علم کی حثیت سے میں علمائے کرام سے سوال کرتا ہوں کیونکہ کہ سوال کرنا میرا حق ہے، میرے سوال کرنے سے میرے پروگرام کو دیکھنے والی عوام کو فائدہ ہوگا۔

احسن خان نے مزید کہا کہ میں 6 گھنٹے لائیو پروگرام کرتا ہوں، میری زبان سے کتنی بار اللہ کا نام نکلتا ہے، درور شریف پڑھتا ہوں اور نعت بھی پڑھتا ہوں، علم کی بات کرتا ہوں جو میرے حصے میں اللہ نے دیا ہے، اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ میرے رب کا فیصلہ ہے، یہ میری قسمت میں لکھا جاتا ہے۔

رمضان ٹرانسمیشن میں سیکھنے سے متعلق سوال پر اداکار نے کہا کہ میں علمائے کرام کے ساتھ بیٹھتا ہوں تو سیکھتا ہوں اور ان کی وجہ سے میری زندگی میں بہت بہتری آئی ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *