حسد کرنے والے زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے نامور اداکارہ 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
  حسد کرنے والے زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے نامور اداکارہ 

  حسد کرنے والے زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے، نامور اداکارہ 

 لاہور(فلم رپورٹر)نامور اداکارہ ثنا نوازنے کہا ہے کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ لوگ نفرت کیلئے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں، دوسروں کی کامیابیوںپر غمگین ہونا ، کامیاب شخص کی ٹانگیں کھینچنا یہ حسد کے ساتھ ساتھ مشغلہ بھی بن گیا ہے۔ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہمارے معاشرے کا یہ المیہ بنتا جارہا ہے کہ سماجی اور معاشی مسائل کے باعث عوام ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں لیکن دوسری طرف وہ لوگ بھی جو ان مسائل کا شکار نہیں لیکن وہ پھر بھی دوسروں سے نفرت کرتے ہیں۔

، ان کے لہجے میں کسی کے لئے محبت اور مروت نہیں ہوتی اور انہوں نے اپنی الگ دنیا بسائی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میرے لئے کامیابیوں کا سال رہا اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ سال بھی میرے لئے بہت اچھا ثابت ہوگا۔

میرے لئے ڈھیروں خوشیاں لائے گا ۔ میں نے اپنی کامیابی کے تسلسل کو بر قرار رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے مزید کہا کہ میں نے آج جو مقام حاصل کیا ہے اس میں میری انتھک محنت شامل ہے ہمیشہ میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں شائقین کے دل جیت سکوں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *