پاک دبئی 3 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاک دبئی 3 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اور دبئی کے مابین 3 ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

وزارتِ ریلویز نے اس معاہدے کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔

نگراں وزیر شاہد اشرف تارڑ کا کہنا ہے کہ اقتصادی تعاون سے پاک دبئی تعلقات مستحکم ہوں گے۔

چیئرمین پورٹس دبئی سلطان احمد بن سلیم نے کہا ہے کہ معاہدوں سے دونوں ممالک مستقبل میں مستفید ہوں گے۔

وزارتِ ریلویز کے ذرائع کے مطابق پاکستان اوردبئی کے مابین فریٹ کاریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کے منصوبے ہیں۔

وزارتِ ریلویز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سے ریلویز اور پورٹ قاسم اتھارٹی، دبئی سے ڈی پی ورلڈ کام کریں گے۔

وزارتِ ریلویز کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ منصوبوں سے کراچی میں ٹریفک بہتر اور لاجسٹک اخراجات کم ہوں گے۔

وزارتِ ریلویز کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی پی ورلڈ دبئی پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھائے گا اور یہاں اقتصادی زون کو بھی ترقی دے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *