کشیدہ صورتحال کے باوجود پاک۔ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کشیدہ صورتحال کے باوجود پاک۔ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری

 

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاک ایران کشیدہ صورتحال کےباوجود دونوں ممالک کے سرحد پر تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق تفتان سے 100 سے زائد ٹرکوں کی آمد و رفت ہوئی، جبکہ پنجگور کے چیدگی بارڈر پر بھی تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاکستان میں ایران سے متصل سرحدی شہروں تفتان، گوادر، کیچ، پنجگور اور واشک میں تجارتی حوالے سے آمد و رفت جاری ہے۔

تفتان میں کسٹم حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ تفتان بارڈر پر کسٹم کے دفاتر کھلے ہیں روزمرہ کی طرح تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، جمعرات کو تفتان میں پاک ایران بارڈر سے 100 سے زائد ٹرکوں کی آمد و رفت ہوئی، ان ٹرکوں میں پاکستان سے چاول، آلو اور دیگر اشیا ایران گئیں جبکہ ایران سے ایل پی جی اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات پاکستان آئیں۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور ممتاز ترین نے جیو نیوز کو بتایا کہ پنجگور کے چیدگی بارڈر پر بھی تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

کمشنر مکران ڈویژن سعید عمرانی کے مطابق دونوں ممالک کےدرمیان تجارتی امور جاری ہیں، بارڈر کی بندش سے متعلق کوئی شکایت نہیں ملی ہے، دونوں طرف سے سرحدیں کھلی ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *