کیوی بلے باز ڈیون کونوے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کیوی بلے باز ڈیون کونوے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان کیخلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، کیوی بلے باز ڈیون کونوے کورونا کا شکار ہوگئے۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک ٹریکر کے مطابق کرائسٹ چرچ میچ سے قبل ڈیون کونوے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ انہیں قرنطینہ کردیا گیا جس کے باعث وہ چوتھے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ سیریز سے قبل کیوی آل راؤنڈر مچل سینٹنر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں ہیگلے پارک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، کیویز کو 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *