شعیب ملک کی شادی پر ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شعیب ملک کی شادی پر ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل سامنے آگیا

شعیب ملک کی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی پر سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد کا ردّ عمل سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے کہا ’یہ خلع ہے‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’خلع سے مراد ایک مسلمان عورت کو اپنے شوہر کو یکطرفہ طور پر طلاق دینے کا حق ہے‘۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ثانیہ مرزا اس معاملے کو ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں تاہم صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *