تحریک انصاف کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
تحریک انصاف کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یورپ نے یورپین یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کی آبزرویشن کے لیے اپنے نمائندے بھیجے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مطالبہ پاکستان تحریک انصاف یورپ کی جانب سے یورپین پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے کیا ہے۔

تحریک انصاف بیلجیئم کی میزبانی میں لکسمبرگ اسکوائر برسلز میں منعقد ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں منفی 5 درجہ حرارت اور سخت موسم کے باوجود فرانس، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک، آسٹریا، اسپین، نیدرلینڈز ، برطانیہ، آئرلینڈ اور دیگر ممالک سے مظاہرین نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے کے مقررین نے یورپین یونین کو مخاطب بناتے ہوئے پاکستان میں پارٹی کے سربراہ عمران خان سمیت کارکنوں پر قائم مقدمات کو پاکستانی آئین میں دیے گئے تحفظات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

مقررین نے آئندہ الیکشن میں پارٹی کے انتخابی نشان سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اسے جمہوری سیاسی اقدار کی نفی قرار دیا۔

مقررین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جس طرح ان کے پارٹی کارکنان کی سیاسی عمل میں شرکت کو مشکل بنایا جارہا ہے اس سے غصے اور نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ان کی پارٹی کیلئے مختلف انتخابی نشان اب کوئی معنی نہیں رکھتے کیونکہ اب سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ہی پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *